بچوں کا پسندیدہ ڈرامہ عینک والا جن اب نئے نام کیساتھ کس ٹی وی چینل پر آئے گا

image

ماضی کا بچوں کا مشہور پاکستانی کلاسیکی ڈرامہ " عینک والا جن" اب ایک مرتبہ پھر سے " ریٹرن اف نستور" کے نام سے سب نامی نجی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔دراصل یہ ڈرامہ عینک والا جن کا سیکوئل ہے اور ڈرامے ریٹرن اف نسوتر کی کہانی بھی عینک والا جن کی طرح پریوں،جادوگروں اور جنوں کے اردگرد گھومتی نظر آتی ہے۔

لیکن اس مرتبہ دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ڈرامے میں جدید ٹیکنالوجی استعما ل کی گئی ہے تاکہ دیکھنے والے زیادہ محظوظ ہو سکیں اور لوگ اپنے بچپن کے ڈرامے کو دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ یوٹیوب پر اس ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے آفتاب نامی شخص نے کہا 26 برسوں بعد میں یہ ڈرامہ دوبارہ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں۔

جبکہ جینیفر نامی خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ کب کا بنا ہوا ہے لیکن کوئی چینل اسے چلانے کیلئے تیار ہی نہیں ہو رہا تھا جس پر میرا دل بہت دکھتا تھا لیکن اب سب ٹی وی نے یہ کارنامہ کر دکھایا ہے اور اب میں بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ "عینک والا جن " 1993 سے لے کے 1996 تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہوا اور اسکی کہانی جنوں، پریوں اور جادوگروں کے گرد گھومتی تھے جبکہ یہ ڈرامہ بچوں بڑوں سب میں بے حد مقبول تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts