پاکستان ٹیلی وژن انڈسٹری کے نامور اداکار انور اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے اور انکے انتقال کی خبر کی گھریلو ذرائع نے تصدیق کر دی ہے ، اور اداکار کا نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء کراچی کے علاقے حسن اسکوائر پر قائم مسجد بیت المکرم میں ادا کی جائے گی جبکہ انکی تدفین کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مایہ ناز اداکار انور اقبال بلوچ نے ڈرامہ سیریل شمع میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اسی ڈرامہ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار اردو اور سندھی ڈراموں میں کام کیا۔