امتحانی پرچہ دیر سے پہنچنے پر میٹرک بورڈ نے طلبہ کیلئے کون سا اہم فیصلہ کر لیا؟

image

کراچی میں آج سے میٹرک کے امتحانات شروع ہوتے ہی بے انتہا بد نظمی دیکھنے میں آئی ، پہلے ہی دن کراچی کے علاقے ابولحسن اصفہانی روڈ پر قائم ایک نجی اسکول میں امتحانی پرچہ دیر سے پہنچا اور پرچہ دیر سے پہنچنے پر اسکول انتظامیہ نے یہ انوکھی بات سب کے سامنے رکھ دی کہ بورڈ انتظامیہ کو معلوم ہی نہیں تھا کہ اسکول کو امتحانی مرکز بنایا گیا۔

اسکول انتظامیہ کا اس واقعہ پرکہنا تھا کہ پرچہ ضرور لیٹ تھا لیکن پرچہ دینے والے بچے اور انکے والدین صبح سے ہی اسکول کے باہر موجود تھے جبکہ اساتذہ وقت سے پہلے اسکول میں موجود تھے جبکہ اسکول انتظامیہ کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ ایڈمٹ کارڈ پر اسکول کو سینٹر لکھا گیا ہے اور ایڈمٹ کارڈ تو میٹرک بورڈ ہی جاری کرتا ہے۔

اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں بھی کچھ اسی قسم کا واقعہ دیکھنے کو ملا کہ ایک نجی اسکول میں ساڑھے 9 بجے شروع ہونے والا پرچہ سارھے 12 بجے شروع ہوا اور ادھر ملیر کے الآصف گورنمنٹ اسکول میں بھی پرچہ 10 بجے تک بھی نہیں پہنچ سکا تھا۔

البتہ اب میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچہ بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے طلبہ کو دشواری ہوئی جس کی وجہ سے انہیں اب اضافی وقت دیا جائے گا اور جس جس امتحانی مرکز میں پرچہ لیٹ پہنچ اس کی انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ طلبہ کو اضافی وقت ضرور دیا جائے گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts