دنیا بھر میں کچھ بلڈرز سرکاری جگہ پر یا پھر کسی قبضہ کی ہوئی جگہ پر عمارت تعمیر کر دیتے ہیں بلکل اسی طرح ایک غیر قانونی عمارت کو بھارت کے شہر ممبئی میں گرانے کی ویڈیو آج کل فیسبک پر کافی وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا
جا سکتا ہے کہ ڈیڑھ منٹ کے اندر ایک بلند و بالا عمارت زمین بوس کر دی گئی۔
عمارت کو گراتے وقت پولیس اہلکار اور دیگر سرکاری عملہ بلڈنگ کے سامنے ایک پل پر موجود تھا اور اس واقعہ کی ویڈیو بنا رہا تھا، احتیاطی طور پر بلڈنگ کو جس وقت گرایا گیا اس وقت بلڈنگ کے سامنے والے پل پر اور ارد گرد کے روڈز پر ٹریفک کی روانی معطل کر دی گئی تھی۔