سعودی حکومت نے حج کی تیاریوں کے باعث مطاف میں داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے جبکہ حرم شریف کا عملہ اور دیگر کارکنان اس وقت حرم پاک کی صفائی اور سینیٹائزنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اس سال بھی 60 ہزار عازمین حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے ان عازمین میں سعودی عرب کے شہری اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد شامل ہیں۔
جبکہ عازمین حج میں 150 ا ممالک کے ایسے افراد شامل ہیں جن کے پاس سعودی عرب کے اقا مہ ہولڈرز شامل ہیں اور سعودی عرب کے حج منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال حج کے دوران سماجی فاصلہ اور ویکسینیشن کی خاص طور پر مانیٹرنگ کا انتظام کی گیا ہے۔
واضح رہے کہ حرمین انتظامیہ کے مطابق آج صفائی اور دیگر کاموں کیلئے عارضی طور پر مطاف بند کیاگیا ہے لیکن پانچوں وقت کی اذانیں اور نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔