میں بہت اکیلا ہو گیا تھا اور پھر ۔۔ جانیں یہ 70 سالہ دادا کون ہیں جن کی بڑی عمر میں شادی سے متعلق آج کل خوب چرچے ہو رہے ہیں؟

image

آج کے دور میں لوگ شادی کرنے کے لیے عمر نہیں دیکھتے۔ انہیں جب بھی شادی کرنے کا موقع ملتا ہے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

یہاں تک کہ لوگ ساٹھ ستر سال کی عمرمیں بھی شادی کرنے سے نہیں کتراتے اور خوشی خوشی شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔

بہت کم شادیاں ہی ایسی ہوں گی جن میں دادا دادی کے پوتوں پوتیوں ، نواسے نواسیوں نے شرکت کی ہو۔

آج ہم ایسے ہی بوڑھے شخص کی کہانی بتانے جا رہے ہیں جنہیں 70 برس کی عمر میں جیون ساتھی ملا۔ مذکورہ شخص کا نام گلزار ہے جو ایک پروفیسر ہیں۔

پروفیسر گلزار کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد وہ تنہا زندگی گزار رہے تھے۔ وہ اکیلے بجھے بجھے زندگی گزار رہے تھے۔

اس دوران پروفیسر گلزار کے بچوں نے ان کی تنہائی دیکھتے ہوئے ایک دلچسپ فیصلہ کیا۔ ان کے بچوں نے ایک بار پھر اپنے والد کا گھر بسانے کا فیصلہ کیا۔ ان کی شادی نزہت شاسمین نامی خاتون سے کروادی جو ان سے عمر میں چند سال چھوٹی ہیں۔

پروفیسر گلزار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ میرے بچے یہ مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نزہت کو میری زندگی میں آنا تھا اور ہماری شادی ہوگئی۔

ستر سالہ پروفیسر گلزار کی دلہن نزہت شاسمین نے انٹرویو میں کہا کہ سب دعا کریں کہ اللہ ہم دونوں کے حق میں اچھا کرے۔

نزہت نے بتایا کہ میرے لیے یہ رشتہ میری بہو نے پسند کیا ہے۔ پروفیسر گلزار کی ننھی نواسیاں بھی ان کی شادی پر بہت خوش دکھائی دیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts