میں نیچے گری تو میرا سر پتھر کے کنارے سے ٹکرایا اور پھر ۔۔ جانیں خاتون بلند پہاڑ‌ سے گرنے کے خوفناک حادثے سے کیسے معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی؟

image

ایک کہاوت بہت مشہور ہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ دنیا میں ایسے بڑے بڑے حادثات پیش آتے ہیں جن میں معجزاتی طور پر انسان بچ نکلتا ہے اور انہیں نئی زندگی مل جاتی ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جب ایک خاتون پہاڑ سے گر کر بھی زندہ بچ نکلیں۔ خاتون 60 فٹ نیچے پتھر پر گریں جو حیرت انگیز طور پر زندہ بچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون کا نام ریبیکا کروفورڈ ہے جن کی عمر 37 سال ہے جن کا تعلق برطانوی ریاست جنوب مغربی کاؤنٹی کارنوال سے ہے۔اطلاعات کے مطابق خاتون کا پہاڑ سے گرنے کا واقعہ گزشتہ ماہ جون میں پیش آیا تھا۔

خوفناک حادثہ کیسے پیش آیا؟

ہوا کچھ یوں کہ حادثے کا شکار بننے والی خاتون کروفورڈ اپنے گھر والوں کے ہمراہ کارنوال کاؤنٹی کے ایک مقام پر لامورنا کوو کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ اسی دوران اچانک ریبیکا کروفورڈ کا پاؤں پھسلا اور وہ پہاڑ سے 60 فٹ نیچے ایک بڑے پتھر پر جا گریں جہاں ریسکیو ٹیم کا جانا بھی بے حد مشکل تھا۔

خاتون کے گرنے کے بعد اس کے اہلخانہ نے فوراً 999 پر کال کرکے ریسکیو ٹیم کو اطلاع کیا، اور تھوڑی دیر بعد ہی ریسکیو ٹیم کے جوان ہیلی کاپٹر ایمبولینس لے جائے وقوعہ پر پہنچے اور کروفورڈ کو ریسکیو کیا۔

بعد ازاں ریبیکا نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں سارے واقعے کے بارے میں بتایا کہ میں جب نیچے گری تو میرا سر پتھر کے کنارے سے ٹکرایا، سر ٹکرانے کی آواز بہت تیز تھی اور مجھے شدید درد بھی ہورہا تھا اور میں اپنی بہن کی چیخ و پکار بھی سن سکتی تھی لیکن میرا جسم ایسا ہوگیا تھا کہ میں ہل جل نہیں کرسکتی تھی۔

خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے ان کے حوالے سے بتایا کہ ریبیکا کے سی ٹی اسکین دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے سر میں چوٹ لگی ہے مگر اچھی بات یہ تھی کہ خون نہیں نکلا، ان کی ریڑھ کی 6 ہڈیوں میں بھی فریکچر ہوا مگر انہیں سرجری کی ضرورت نہیں پڑی بعدازاں ان کی صحت میں بہتری آنے کے ہم نے پانچ دن بعد ریبیکا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts