میرا 10 لاکھ روپوں سے بھرا تھیلا گم ہو گیا اور پھر ۔۔ جانیے اس شخص کی کہانی

image

پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی ایک بہترین مثال قائم کرڈالی، وارڈن زبیر قادری چوک پر اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا کہ اسے 10 لاکھ روپے ملے اور ٹریفک وارڈن نے ایمانداری سے بڑی رقم کو اس کے حقیقی مالک تک پہنچا دیا۔

پیسوں سے بھرا تھیلا سردار محمد خان نامی شہری کا تھا جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور قادری چوک سے گزر رہے تھے ، یہاں ہی ان سے انکا 10 لاکھ روپے کا تھیلا گر گیا جس کا انہیں علم نہ ہوا لیکن کچھ دیر بعد وہ اپنے پیسے ڈھونڈتے ہوئے وارڈن کے پاس آئے اور انہیں انکی رقم انہیں مل گئی۔

اس کے علاوہ اس واقعہ پر ٹریفک وارڈن زبیر کا کہنا ہے کہ میں کانسٹیبل صادق کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھا اور اسی وقت ہمیں پیسوں سے بھرا تھیلا ملا جسے ہم نے محفوظ کر لیا اور پیسوں کے اصلی مالک کے انتظار میں وہیں کھرے رہے اور پھر جب سردار محمد خان ہمارے پاس اپنے پیسوں کو تلاش کرتے ہوئے آئے تو ان سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد انہیں انکی رقم واپس لوٹا دی۔

وارڈن زبیر کے مطابق سردار محمد خان کو پیسے ملتے ہی انکی انکھوں میں آنسو آگئے اور خوش ہو کر ہمیں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ وارڈنز ایک ایماندار فورس ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts