کراچی والے ہوجائیں ایک اور مصیبت کے لیے تیار! ملک بھر میں بارشیں کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

image

اگلے ہفتے سے کراچی میں مون سون کی بارشیں تباہی مچائیں کی اور محکمہ موسمیات نے گزشتہ سال سے زیادہ بارشیں ہونے کی نوید سنا دی ہے جبکہ اس ہفتے کے آخر میں مون سون ہوائیں شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں داخل ہوں گی اسی مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں میں شدت آئے گی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد ،اٹک، چکوال، جہلم، اسلام آباد، قصور اور گجرات سر فہرست ہیں۔

اگر ہم خبرس پختونخواہ کے شہروں کی بات کریں تو دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، شانگلہ کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے ندی نالوں میں طغیانی اور لیڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق یہاں ہفتے سے بدھ کے دوران بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts