سندھ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

image

صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وبا کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث شہر کراچی سمیت صوبے بھر کے اسکول دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اسکول بند کرنے کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس میں ہوا جس میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیئے گئے جن کے تحت صوبے بھر میں اسکول پہلی سے آٹھویں جماعت تک جمعے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد ہوگی،علاوہ ازیں تمام پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے اور کینجھر جھیل بھی جمعے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.