بارش کے بعد خوفناک چیز سڑک پر آگئی، خطرناک ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

اکثر ایسا ہالی ووڈ کی فلموں میں دکھایا جاتا ہے کہ بارش کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد خونخوار مگر مچھوں کا جھنڈ گھروں کے باہر سڑک پر آجاتے ہیں اور مقامی لوگوں کا جینا محال کر دیتے ہیں۔

اب ایسا حقیقت میں بھارت میں دیکھا گیا کہ تیز بارشوں کے باعث ایک بڑے سائز کا مگر مچھ سڑک پر آگیا جس کے بعد لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔

بھارت میں شدید بارشوں کے باعث سڑکیں گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور پانی کی سطح میں اضافے کے بعد دیکھا گیا کہ مگر مچھ سڑک پر آگئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سانگلی کی سڑکوں پر ایک بڑے سائز کے مگر مچھ کی ویڈیو وائرل ہوئی جسےمقامی افراد نے روڈ پر چلتے ہوئے دیکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگر مچھ سڑک پر چلتے ہوئے آیا اور پھر سڑک کے دوسری جانب فورا پانی میں چلا گیا۔ کسی نے مگر مچھ کی ویڈیو دور سے بنائی تھی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ریاست مہاراشٹر بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع تھانہ، رائے گڑھ، رتناگری، ستارا، سانگلی اور کولہ پور ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.