عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ۔۔ آٹا،چینی اور گھی کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا

image

یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا ،یوٹیلیٹی کارپوریشن نے آٹا، چینی، گھر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ، جاری کر دہ نو ٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلو کا آٹے کا تھیلا 150 روپے،چینی کی قیمت میں فی کلو 17 روپے اور گھی کی قیمت میں فی کلو 90 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

اب نئی قیمتوں کے مطابق 20 کلو کا آٹے کا تھیلا 900 روپے کی بجائے 950 کا ملے گا، دس کلو آٹے کا تھیلا 400 کی بجائے 450 کا ، چینی اب 85 کی بجائے 110 روپے فی کلو ملے گی۔ اس مہنگائی کی اثر دوسری ضروری اشیاء پر بھی پڑا ہے جیسا کہ اب آلو 3 روپے فی کلو مہنگے ہونے کے بعد 56 روپے، ٹماٹر کی قیمت 7 روپے بڑھ کر 55 روپے، دہی 200 روپے فی کلو، برائلر مرغی 242 سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور اب اسی دام میں یہ تمام چیزیں میسر ہوں گی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس ہفتے سستی ہونے والی اشیاء میں لہسن 7 روپے کمی کے ساتھ 177 روپے فی کلو ہوگیا ، جب کہ دال چنا کی قیمت میں 4 روپے کمی ہوکر 148 روپے فی کلو اور دال ماش کی قیمت 4 روپے کم ہوکر 260 روپے کلو ہوچکی ہے ، اس کے علاوہ دال مونگ کی قیمت 5 روپے کم ہوکر 229 روپے کلو اور دال مسور کے نرخ 2 روپے 70 پیسے گر کر 154 روپے فی کلو رہے۔ ایل پی جی سیلینڈر 17 روپے سستا ہو کر 1365 روپے کا ہو گیا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.