ٹوتھ پیسٹ پر یہ الگ الگ رنگ کے نشان کیوں ہوتے ہیں؟ جاننے کے بعد آپ بھی چونک جائیں گے

image

دانتوں کی دیکھ بھال کرنا صحت کے لئے بےحد ضروری ہے اور دانتوں کی حفاظت اور صحت کے لئے ہمیں کئی قسم کے ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے، لیکن آج ہم آپ کو ایسی معلومات فراہم کریں گے جس کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔

ہم مختلف قسم کے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں مگر ان پر کبھی غور نہیں کرتے، اگر آپ غور کریں تو ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب پر آپ کو الگ الگ رنگوں والے کوڈز دِکھائی دیتے ہوں گے، کسی ٹیوب پر ہرا تو کسی پر لال یا نیلا، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے ان ٹیوبز پر یہ مختلف رنگ کے کوڑز کیوں ہوتے ہیں اور اس کا کیا مطلب ہے۔

ٹوتھ پیسٹ پر مختلف رنگوں کے کوڈ کیوں ہوتے ہیں؟

اگر نہیں جانتے تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں، دراصل یہ کلر بار ہمیں بتا رہے ہوتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ میں کس قسم کے اجزاء موجود ہیں کون سا رنگ کیا نشاندہی کرتا ہے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

ہرا رنگ

اگر آپ کے ٹوتھ پیسٹ پر ہرے رنگ کا چھوٹا سا ڈبہ بنا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں تمام قدرتی اجزاء موجود ہیں۔

نیلا رنگ

اگر ٹیوب کے نیچے کی طرف نیلا رنگ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں قدرتی اجزاء کے ساتھ ساتھ کچھ ادویات بھی شامل ہیں، جیسے درد یا سوزش دور کرنے کی دوا۔

لال رنگ

لال رنگ کا نشان بنا ہونے کا مطلب ہے کہ اس ٹوتھ پیسٹ میں قدرتی اجزاء کے ساتھ ساتھ کچھ کیمیکلز بھی موجود ہیں۔

کالا رنگ

اگر ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب پر کالا رنگ ہو تو اس کا مقصد یہ ہے کہ اس ٹیوب میں صرف کیمیکل ملایا ہوا ہے اور کوئی قدرتی اجزاء شامل نہیں۔

تو دوستوں کیسی لگی آپ کو ہماری یہ معلومات آپ بھی فوری چیک کریں کہ آپ کونسے اجزاء والا ٹوتھ پیسٹ استعمال کر رہے ہیں اور ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جا کر ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں کہ آپ کو یہ معلومات کیسی لگی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.