اگر انڈہ توڑتے وقت اسی طرح کے لال نشان نظر آئیں تو اس کا مطلب ہے کہ ۔۔ کیا ایسے انڈہ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ تو نہیں؟

image

انڈے کھانے کے شوقین افراد نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب وہ تازہ انڈے توڑ کر فرائی پین میں ڈالتے ہیں تو انڈے کے اندر سے لال خون کے چھوٹے چھوٹے دھبے بھی آتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق انڈے کے اندر خون کے دھبے اس وقت موجود ہوتے ہیں جب مرغی کے انڈے دینے کےعمل کے دوران کوئی نس پھٹ جاتی ہے۔ یہ عام طور پر سب سے زیادہ اس وقت ہوتا ہے جب ایک مرغی کے روزانہ انڈے دینا شروع ہو جائے۔

بیشتر طور پر ایسے انڈے اس وقت آپ کے گھروں میں آجاتے ہوں گے جب آپ اپنی قریبی دوکان سے انڈے خریدتے ہوں گے۔

کیا ایسے انڈے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں؟

خون کے دھبے کافی عام ہوتے ہیں اور تشویش کا باعث نہیں ہوتے۔ وہ کھانے کے لیے بالکل محفوظ کہلاتے ہیں ، آپ چاہیں تو اس سرک حصے کو چمچ کی مدد سے باہر نکال کر الگ کر سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts