پاکستان میں جدید ترین موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 5G کے آغاز کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے رمضان المبارک سے قبل ملک میں 5G نیلامی (Auction) کے اصولی فیصلہ کی منظوری دے دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمٰن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ 5G آکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور Information Memorandum آئندہ 10 سے 15 روز میں جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے درخواست کی جا رہی ہے کہ رمضان سے قبل 5G نیلامی کو یقینی بنایا جائے۔
ماہرین کے مطابق، 5G کی آمد سے نہ صرف صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ میسر ہوگا بلکہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بڑی ترقی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔