سوشل میڈیا وائرل ہونے والی میمز ، تصاویر ، اور ویڈیوز سے بھرا ہوتا ہے، ہر نئی آنے والی تازہ ترین ویڈیو کلپ یا ویڈیو صارفین کی نظر سے بچ نہیں پاتی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ چھا ہوجاتی ہے۔
بالکل ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو پاکستان کی ہے اور ویڈیو دیکھنے والے قہقہے لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کار ڈرائیور اپنی گاڑی کو ایک خطرناک بریج کے اوپر سے لے کر جانے کی کوشش کرتی ہیں وہیں ان کی گاڑی میں موجود بچہ خوف سے چیخنا چلانا شروع کر دیتا ہے۔
ویڈیو میں بچے کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس پل سے گاڑی لے کر نہیں جائیں یہ پیدل چلنے والا پل ہے۔ اور بعد ازاں بچہ دعامانگنے لگ جاتا ہے کہ یا اللہ ہمیں بچا لینا۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مزاح سے بھرپور تبصرے بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔