یہ خاتون بد تمیز ہے ۔۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینا خاتون کو کیسے مہنگا پڑ گیا؟ ویڈیو وائرل

image

ہم عوام ہی کہتے ہیں کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں لیکن جب قانون حرکت میں آتا ہے تو ہمیں ہی اس سے تکلیف ہوتی ہے بلکل ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے صدر میں پیش آیا، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پہنچتے ہی وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو میں ایک کار سوار خاتون تھیں جو کہ سڑک پر تبت سینٹر سے ریگل کی جانب رانگ سائیڈ سے آرہی تھیں جس پر انہیں روکا گیا تو وہ بر ہم ہو گئیں۔

اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے لگیں اور برا بھلا کہنے لگیں اس واقعہ کی اطلاع ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اپنے سیکشن افسر امیر منہاس کو کر دی جس پر وہ موقع پر پہنچے تو ان کے ساتھ بھی خاتون نے اور انکے ساتھ کار میں سوار مرد نے بھی بہت برا سلوک کیا گیا۔

جس پر امیر منہاس صاحب نے انکی گاڑی لفٹر کی مدد اٹھا کر تھانے لے گئے ، جس وقت گاری اٹھائی گئی تو خاتون کار میں ہی سوار تھیں اور اپنی گا ڑی کو لفٹر پر دیکھ کر حواس کھو بیٹھیں اور پریشانی میں ادھر ادھر دیکھنے لگیں۔مزید یہ کہ کسی فرد کو فون بھی کرتی رہیں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح سنا جا سکتا ہے کہ شہری ٹریفک پولیس کے رویہ کی تعریف اور خاتون کی برائی کر رہے ہیں اور یہ بھی بتا رہے ہیں کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکارکو انہوں نے چک بھی کاٹا اور گالیاں بھی دیں۔

واضح رہے کہ امیر منہاس کے مطابق خاتون کا چالان کر دیا گیا ہے اور اس کے بعد خاتون نے معافی بھی مانگی ہے اور تحریری معافی نامہ بھی جمع کروا دیا ہے جس پر ان کیخلاف کوئی بھی مزید قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.