امریکی شہر نیویارک میں حالیہ ہونے والی تیزبارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکہ میں سمندری طوفان آئیڈا اگرچہ اس وقت اپنے عروج پر نہیں مگر اس کی وجہ سے چلنے والی تیز ہواؤں نے امریکہ کی شمالی مشرقی ریاستوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
نیویارک اور نیوجرسی کے علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہے اور کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے۔
این بی سی نیوز کے مطابق نیو جرسی میں 13 افراد سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے جبکہ نیو یارک میں تباہ کن بارش کے نتیجے میں 9 اموات ہوچکی ہیں۔
محکمہِ موسمیات نے مزید شدید بارش کا انتباہ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
اس وقت امریکی شہروں میں کی سیلابی صورتحال پر ایک نظر ڈالیں۔
About the Author:
Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.