روٹی میں ایسی کیا چیز ملائیں جس سے وزن تیزی سے کم ہو؟ جانیئے ڈاکٹر نے تیزی سے وزن کم کرنے کا کیا راز بتایا

image

روٹی کے بغیر کھانا کھانےکا مزہ بالکل نہیں آتا اور جو وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد ہیں وہ روٹی کھانا بالکل چھوڑ دیتے ہیں اور پھر جب بھی کوئی ان کے سامنے روٹی کھائے تو وہ چاہتے ہیں کہ وہ بھی کھالیں یوں دل کی بات مانتے ہوئے وہ روٹی کھا لیتے ہیں اور پھر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے بد احتیاطی کر دی ہے کیونکہ کچھ ایسے ڈائٹ پلان موجود ہیں جن میں روٹی یا گندم کی چیزوں کو بالکل استعمال نہ کیا جاتا جوکہ بالکل غلط ہے۔ آج ہم آپ کو ہماری ویب میں ڈاکٹر عائشہ کی بتائی ہوئی رائے بتانے جا رہے ہیں جو کہتی ہیں کہ روٹی ڈائٹ کا حصہ لازمی ہونی چاہیئے۔

٭ روٹی کھانے سے انسانی جسم کو طاقت ملتی ہے، چونکہ گندم میں فلاوینوائیڈز ہیں اور کئی ضروری اجزات موجود ہیں جو جسم کو بڑھانے اور طاقت دینے میں مدد کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ روٹی وزن بڑھاتی ہے، اگر دن میں کسی بھی ایک وقت میں روٹی کھائی جائے تو یہ وزن کو ہر گز نہیں بڑھاتی ہے۔

٭ روٹی بناتے وقت آٹے میں ایک چمچ اجوائن اور ایک چمچ زیرہ پاؤڈر شامل کرلیں تو یہ وزن کم کرنے میں بہت مدد دیتی ہے، ساتھ ہی اس میں ایک چٹکی کے برابر نمک کا شامل کرنا تیزابیت کو کم کر دیتا ہے۔ روٹی بناتے وقت اس میں تین چار اٹے شامل نہ کریں بلکہ چاہیں تو صرف ایک چمچ بیسن کا اضافہ کرلیں۔

٭ روٹی میں کیلشیئم بھی ہے، نیوٹریٹنس بھی ہیں، اس میں غذائیت بھی ہے اور فولاد کی طاقت بھی ہے، اس کو یا تو صرف ناشتے میں کھائیں یا پھر کسی ایک وقت میں۔ البتہ اس کے ساتھ آپ دن کے کسی ایک کھانے میں گندم کا دلیہ شامل کرلیں یہ بھی وزن کم کرنے میں مفید ہے۔

٭ روٹی کو مکھن لگا کر نہ کھائیں، ایسے یہ وزن کو بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی ہے، لہٰذا روٹی کو دال یا سبزی کے ساتھ کھائیں، جو لوگ ڈائٹ پلان بنا رہے ہیں اس میں کسی ایک وقت روٹی کا اضافہ لازمی کریں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts