بالوں کی جگہ سونا لگوا لیا ۔۔ سونے کی چین لگوانے والا یہ مشہور و امیر شخص کون ہے؟

image

دنیا بھر میں متعدد عجیب و غریب قسم کے ہیر اسٹائل دیکھے جاتے رہتے ہیں جن کو دیکھ عام ہیر اسٹائل رکھنے والا شخص حیران رہ جاتا ہے۔

اب ایک معروف میکسیکن ریپر کی جانب سے ایک ایسا بالوں کا فیشن سامنے آیا ہے جو ان کے بالوں پر حملہ کر سکتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے سر پر بالوں منڈا کر سونا لگوا لیا ہے۔

23 سالہ میکسیکن ریپر ڈین سور دنیا کے پہلے انسان ہیں جنہوں نے ایسا انوکھا کارنامہ انجام دیا۔

ویسے تو غیرملکی ریپرز اپنے جسم پر ٹیٹوز اور مختلف ہیر اسٹائلز بنواتے ہیں لیکن یہ پہلے ریپر ہیں جنہوں نے ریپرز کی دنیا کو اپنے منفرد بالوں کی فیشن سے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈین سور نے یہ سرجری اپریل میں کروائی تھی اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ تاریخ کے پہلے ریپر ہیں جنہوں نے اس قسم کی سرجری کروائی۔ اس کے علاوہ ڈین نے دانتوں پر بھی سونے کے بریسس لگوا رکھے ہیں۔

ریپر کا اپنے اس مخصوص اسٹائل کے بارے میں کہنا تھا کہ میں عام افراد کی طرح بالوں کے ساتھ نہیں مرنا چاہتا تھا،بلکہ کچھالگ حیران کن عمل کرنے کا خواہش مند تھا اس لیے میرے دماغ میں یہ آئیڈیا سوجا اور سرجری کروا ڈالی۔ امید ہے کہ لوگ میرے اسٹائل کی نقل نہیں کریں گے۔ یہ میرے بال ہیں، سنہرے بال۔

صارفین کی جانب سے ڈین کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جب کہ کچھ مداح ان کے اس لک کو کافی پسند بھی کررہے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.