سینئر وکیل احسن بھون نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو 5 ارب روپے کا ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
قانونی نوٹس کے متن کے مطابق یہ اقدام کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے احسن بھون کی تعلیمی قابلیت اور وکالت کے پیشے سے متعلق عائد کیے گئے جھوٹے، من گھڑت اور شدید ہتک آمیز الزامات کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔
نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات براہِ راست احسن بھون کی شخصیت اور پیشہ ورانہ شہرت پر حملہ ہیں۔
قانونی نوٹس کے ذریعے کیپٹن (ر) صفدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 7 دن کے اندر اپنے بیانات پر بلا مشروط معافی مانگیں۔