آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ہماری شرائط واضح ہیں، عباس عراقچی

image

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی شرائط واضح ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق مختلف باتیں منسوب کرکے دعوے کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے پروپیگنڈا شروع ہوگیا ہے تاہم دیگر معاملات پر بھی ایران کا موقف واضح ہے اور کسی لچک کی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت موضوع صرف آبنائے ہرمز ہے اور اسے کھولنے کا فیصلہ ایران کی جانب سے اعلان کردہ شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاملے پر ایران کی جانب سے لچک دکھانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل غلط ہے اور وہ اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US