روس میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، ایک زخمی

image

روس کے مشرقی علاقے میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

روسی حکام کے مطابق ٹی یو 154 طیارہ علاقہ آمور میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران طیارے میں کسی قسم کا گولہ بارود موجود نہیں تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق سابق سوویت یونین دور میں تیار ٹی یو 154 بڑا اسٹریٹیجک بمبار طیارہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US