وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ محفوظ پاکستان کے لیے محفوظ دارالحکومت ضروری ہے، مذاکرات سے انکار نہیں تاہم بات چیت سنجیدہ ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں نیشنل فارنزک اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کسی قیدی کی رہائی کا فورم حکومت نہیں بلکہ عدالتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور شہروں پر چڑھائی کے ذریعے مقاصد حاصل نہیں کیے جاسکتے ملک آئین اور قانون کے تابع چلتا ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بات چیت سنجیدہ اور آئینی و قانونی دائرہ کار میں ہونی چاہیے۔