ثانیہ مرزا کے بیٹے اپنے والد کو کیا کہہ کر پکارتے ہیں؟ ویڈیو وائرل

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے 3 سالہ بیٹے اذہان ملک کی تصاویر اور ویڈیوز کو دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ننھے اذہان کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اذہان اپنے والد شعیب ملک کو شعیب بھائی کہہ کر پکار رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے اذہان ملک اپنے والد کی گود میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بابا کا کیا نام ہے، ننھے اذہان نے فوراً سے کہا کہ میرے بابا کا نام شعیب بھائی ہے۔ شعیب ملک کے پھر سے پوچھنے پر اذہان نے ان کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپ کا نام شعیب بھائی ہے۔

تاہم شعیب ملک نے اپنے بیٹے سے ان کا نام پوچھا تو ننھے اذہان نے کہا کہ میرا نام اذہان ملک ہے۔

جبکہ چند سیکنڈ کی ویڈیو کو 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.