میں پاکستانی نہیں ہوں ۔۔ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانی والی پاکستانی اداکارائیں

image

سوشل میڈیا پر آئے دن پاکستانی اداکاراؤں کو ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، آج ہم آپ کو پاکستان کی چند ایک بولڈ اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانی والی پاکستانی اداکارائیں

• فریال محمود

فریال محمود اکثر بولڈ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس پر حال ہی میں ایم واصف شیخ نامی صارف نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ''آپ پاکستان اور اسلام سے تعلق رکھتی ہیں اسی بات کا خیال دل میں لے آتیں تو ایسی ڈریسنگ ہرگز نہ کرتیں، آپ ایک پاکستانی اور مسلمان خاتون ہیں''۔

جس پر جس پر فریال محمود نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ''میں امریکہ میں پیدا ہوئی ہوں تو اس حساب سے میں پاکستانی لڑکی نہیں ہوں''۔

• الیزے شاہ

الیزے شاہ کو کچھ عرصہ قبل بہت پسند کیا جانے لگا تھا لیکن ایک گانے اور ہم اسٹائل ایوارڈ میں ان کے بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے اب یہ اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی زد میں رہتی ہیں، مگر الیزہ کو اس بات سے بلکل فرق نہیں پڑتا اور وہ اپنے اسٹائل میں کسی کی مداخلت کو ترجیح نہیں دیتی۔

• صباء قمر

صباء قمر پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کے مداح انہیں بہت زیادہ فالو کرتے ہیں، صباء قمر کی جانب سے بھی ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بولڈ تصاویر شئیر کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں بھرپور تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔

• عائشہ عمر

یوں تو عائشہ عمر ڈراموں میں بہت کم ہی نظر آتی ہیں مگر یہ بھی ماڈلنگ اور ایوارڈ شوز میں کافی بولڈ کپڑوں میں دکھائی دیتی ہیں گزشتہ ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈ میں ان کے لباس کی وجہ سے ان پر خوب تنقید کی گئی تھی۔

• عفت عمر

عفت عمر پاکستان کی سینئیر اداکاراؤں میں سے ایک ہیں لیکن یہ آئے روز اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں رہتی ہیں اور خود پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب بھی دیتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.