اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 28 ستمبر تک ہوگا۔