سر پر ہاتھ کیوں رکھتی ہیں؟ جانیں جہاز میں ائیر ہوسٹس کے کیے جانے والے عجیب و غریب اشاروں کے دلچسپ مطلب

image

جہاز میں داخل ہوتے ہی ہم ایک الگ ہی دنیا کے مسافر ہوجاتے ہیں۔ جہاں ائیر ہوسٹس ہمارا خیال رکھتی ہیں وہیں ہاتھوں سے کچھ ایسے اشارے بھی کرتی ہیں جن کی نئے مسافروں کو سمجھ نہیں آتی۔ اس آرٹیکل میں ہم کچھ ایسے ہی اشاروں اور ہدایات کے بارے میں بات کریں گے۔

ڈیمو

جہاز میں داخل ہوتے ہی ائیر ہوسٹس ڈیمو دیتی ہیں اور مسافروں کو ویلکم کرتی ہیں۔ ان کا مقصد مسافروں کو یہ یقین دلانا ہوتا ہے کہ جہاز کا سارا عملہ مسافروں کی حفاظت پر معمور ہے۔

کھانے پینے کے اشارے

جہاز میں مختلف کھانوں کے لئے الگ الگ اشارے استعمال ہوتے ہیں۔ اگر آپ ائیر ہوسٹس کو اپنے ہاتھوں کو پروں کے انداز میں پھڑپھڑاتا دیکھیں تو گھبرائیں نہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ کسی مسافر نے کھانے کے لئے مرغی کے ونگز منگوائے ہوں اور ائیر ہوسٹس صرف اس مسافر کو اس کے آرڈر کا تصدیقی جواب دے رہی ہو۔ اسی طرح اگر ٹی کا نشان بنایا جائے تو اس سے مراد ٹماٹر کے جوس کی ہے۔

سر پر ہاتھ بنانے کا نشان

اگر ائیر ہوسٹس سر پر دونوں ہاتھ رکھے اس کا مطلاب کیپن میں کسی مسافر کے پھنسنے کی اطلاع دینا ہوتا ہے۔ اسی طرح بچے کو گود میں لے کر جھولا جھلانے کا انداز اپنانے کا مطلب ہے کہ کسی مسافر کے بچے کی دودھ کی بوتل گرم کرنی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.