آسمان پر جا کر سو بھی جاتا ہے اور ٹی وی بھی دیکھتا ہے ۔۔ بستر پر آسمان کی سیر کرنے والا شخص جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

image

دنیا بھر میں موجود یوٹیوبر آئے روز طرح طرح کی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہیں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ سبسکرائبر اور ویوز آسکیں۔ جن میں کوئی تو چیزیں کو توڑتا ہے، کوئی پرانی چیزوں کو ٹھیک کرنے کا طریقہ بھی سیکھاتا ہے۔

لیکن آج ہم جس یوٹیوبر کے بارے میں آپ کو بتائیں گے، اس نے ایسا کام کیا ہے کہ لوگ دیکھ کر حیرت میں پڑ گئے ہیں۔ ترکی سے تعلق رکھنے والا یوٹیوبر حسن کیول نے آسمان میں اپنے بیڈ پر سونے کا یقین نہ آنے والے مناظر لوگوں کو دکھا دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ترکش یوٹیوبر حسن کیول جو کہ ایک پروفیشنل پارگیلڈر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں کی مدد سے ایک بیڈ تیار کیا جو کہ پیراشوٹ سے منسلک کیا گیا تھا۔ اور پھر حسن آسمان کی سیر پر نکل گئے۔

یوٹیوب پر موجود مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیار کردہ بیڈ کو پیراشوٹ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ جس کے بعد حس کیول بیڈ پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم بیڈ کو ان کے ساتھی کندھوں پر اٹھا کر کسی اونچی جگہ سے چھوڑ دیتے ہیں، اور دیکھتے ہی دیکھتے حس کیول اپنے بیڈ سمیت آسمان میں ہوتے ہیں۔

چند لمحوں بعد وہ الارم لگا کر آسمان میں سو جاتے ہیں۔ تاہم الارم کے بجنے پر اٹھ کر پیراشوٹ کی کمان سنبھال لیتے ہیں۔ اور پھر کسی محفوظ جگہ پر اتر جاتے ہیں۔

تاہم ان کی اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین ان کی ہمت پر داد بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حس کیول نے اس سے پہلے بھی آسمان میں جا کر صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی اور کھانا کھاتے رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.