اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

image

اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا، تیز ہواؤں کے ساتھ بادلوں کا راج برقرار ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں اب تک 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور میں 30 ملی میٹر، شمس آباد اور گوالمنڈی میں 26، 26 ملی میٹر، پیرودھائی میں 25، گولڑہ میں 20، بوکڑہ میں 19 جبکہ کچہری میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی بلند ہونے لگی ہے، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں ساڑھے 9 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US