اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار، 588 پوائنٹس کی مندی

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کاروبار کا آغاز 225 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا تاہم مارکیٹ بعد میں مثبت سے منفی زون میں چلی گئی۔

دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 361 پوائنٹس کی تیزی اور 645 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ 171,000 پوائنٹس کی حد بحال ہونے کے بعد برقرار نہ رہ سکی اور ہنڈریڈ انڈیکس 588 پوائنٹس کمی سے 170,177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US