کروڑوں روپے کچرے سے مل گئے ۔۔ جانیے وہ کونسی 3 چیزیں تھیں جن کی وجہ سے لوگوں کی زندگی ہی بدل گئی

image

کیا آپ نے کبھی ایسا سوچا ہے کہ کچرے میں سے کوئی ایسی قیمتی چیز آپ کو مل جائے جس سے آپ کروڑوں روپوں کے مالک بن جائیں۔ نہیں نہ، لیکن دنیا میں کچھ ایسے خوش قسمت لوگ موجود ہیں، جنہیں کچرے سے ملنے والی چیزوں نے کروڑ پتی بنا دیا۔

لاٹری ٹکٹ

امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے پاس شادی میں دوسرے شہر جانے کیلئے پیسے موجود نہیں تھے۔ انہوں نے اپنے گھر سے چند چیزیں بیچ کر پیسے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد سے انہوں نے گھر کی بیکار چیزوں کی تلاشی شروع کردی، تلاشی کے دوران انہیں ایک لالڑی ملی، جیسے اب تک کسی نے استعمال نہیں کیا تھا۔

جب امریکی جوڑے نے لاٹری ٹکٹ کو سکریچ کیا تو اس میں 1 ملین ڈالر جو کہ پاکستانی 17 کروڑ سے زائد کی انعامی رقم موجود تھی۔

پرانا ٹی وی

یہ بات تو ہم سب کو معلوم ہے کہ ہم میں سے اکثر افراد، پرانی ہو جانے والی چیزوں کو ٹین ڈبے والے کو دے دیتے ہیں۔ مگر جب ایک شخص نے پرانے ٹی وی کو ری سائیکل کیلئے کھولا تو اس کے اندر سے 1 لاکھ کینیڈین ڈالر نکل آئے، جس کی پاکستانی 1 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

اس خاتون نے رقم کو ٹی وی کے اصل مالک تک دینے کیلئے پولیس سے رابط کیا۔ اس کے بعد پولیس کی مدد سے ٹی وی کے اصل مالک کو رقم دی گئی۔ البتہ ٹی وی کے مالک نے مذکورہ خاتون کو انعام کے طور پر ایک روپے دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔

سونے کی اینٹ

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، جو کہ ائیرپورٹ پر صفائی کا کام کرتا تھا۔ ایک دن معمول کے مطابق جب اس نے کوڑے دان کو اٹھایا تو وہ بھاری نظر آرہا تھا۔ جب مذکورہ شخص نے کوڑے دان کو دیکھا تو اس میں سونے کی اینٹ موجود تھی۔ جو کہ اس نے اپنے افسران کو دے دی۔ تاہم چند دنوں تک، جب کوئی اس سونے کی اینٹ کو لینے نہیں آیا، تو ائیرپورٹ حکام نے اس سونے کی اینٹ کو اس صفائی کرنے والے کو انعام کے طور پر دے دی تھی۔

جبکہ اس سونے کی اینٹ جس کی قیمت 3 لاکھ ڈلر سے زائد تھی، جو کہ پاکستانی 51 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.