امریکا میں گن کلچر ایک بار پھر جان لیوا ثابت ہوا۔ ریاست رہوڈز آئی لینڈ کی معروف براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہے، جس کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو کیمپس سے دور رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی صدر کو واقعے پر ایف بی آئی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر وہ متاثرین کے لیے دعا ہی کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال امریکی جامعات میں فائرنگ کا یہ 70واں واقعہ ہے، جس نے امریکا میں گن تشدد پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں۔