بابر میرے گھر آیا تو زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کو ترجیح دی ۔۔ بابر اعظم نے اپنی خوبصورت عادت سے لوگوں کے دل جیت لیے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج کل ہر پاکستانی کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم ایک سچے پاکستانی ہیں اور اپنے پرچم سے بہت محبت کرتے ہیں۔

بابر اعظم سے متعلق ایک اور مثبت بات یہ سامنے آئی ہے کہ یہ ایک وہ اچھی عادات کے مالک بھی ہیں۔

بابر اعظم جب ٹیم کے ہمراہ ملک سے باہر کھیلنے جاتے ہیں تو وہاں بیرونی ملک مقیم پاکستان کھلاڑیوں کو اپنے گھر دعوت دعوت پر مدوع کرتے ہیں اور ان کی بھرپور انداز سے خاطر تواضع کرتے ہیں۔

وہیں قومی کپتان بابر اعظم کو ماجد مجید نامی شخص نے اپنے گھر کھانے پر بلایا۔

چار روز قبل ماجد مجید نے بابر اعظم اور ان کے بھائی کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کی اور دعا دی۔ ماجد مجید نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ بابر میرے گھر آیا تو زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کو ترجیح دی،اللہ کو عاجزی پسند ہے ،تو پھر کیوں نہ نمبر ون بھی اللہ اُسی کو بنائے۔ماشاءاللہ )۔ اپنی ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے بابر اعظم نمبر 1 کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

شاید اسی عاجزی و انکساری کی وجہ سے بابر اعظم دنائے کرکٹ کے نمبر 1 بلے باز ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ان کے والدین اور ان کے مداحوں کی دعائیں شامل ہیں


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts