پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ کسی جنگ سے کم نہیں ہے اور اس کے لئے ہمیشہ سے ہی دونوں ممالک میں کرکٹ کے میچ پر تکرار رہی ہے، کہیں ڈھول ڈھماکے بجتے ہیں تو کہیں ایک دوسرے کے پتلے بھی جلا دیئے جاتے ہیں یہ سب تو ایک عام بات ہے، لیکن جہاں ایک دوسرے کے لئے نفرت ہے وہیں دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کھلاڑیوں کو سپورٹ بھی کرتے ہیں اور ان کو پسند بھی کرتے ہیں۔
جب سے پاکستان نے ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے جب سے بھارتی مداح بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو خوب داد دیتے نظر آ رہے ہیں اور پھر شاہد آفریدی تو ہمیشہ سے ہی کنگ آف کرکٹ بوم بوم آفریدی کے نام سے جاتے ہیں ان کی مشہوری تو دنیا بھر میں حد سے زیادہ ہے۔ گذشتہ روز فیس بُک لائیو سیشن میں ایک بھارتی نوجوان جس کا تعلق بہار سے تھا، اس نے فون کال پر شاہد آفریدی سے بات کی۔
شاہد آفریدی نے اس سے پوچھا بھارت سے لگ رہے ہو، کہاں کے ہو جس کے جواب میں اس نے بتایا کہ میں بہار سے ہوں، پھر شاہد آفریدی کی جانب سے پوچھا گیا کہ ورلڈ کپ میں اب تو انڈیا نہیں رہا تو تم کس کو سپورٹ کر رہے ہو جس کے جواب میں اس نے کہا کہ اب بھارت نہیں رہا تو ہم اب پاکستان کو سپورٹ کر رہے ہیں، پھر شاہد آفریدی سے لڑکے نے سوال کیا کہ آپ نے سب سے بڑا چھکا کیسے لگایا اس کے جواب میں مزاحیہ جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چھکا بلے سے لگایا، ٹائم اچھا تھا، بس لگا دیا اور ایسے سب سے بڑا چھکا لگ گیا۔
حیران کُن بات یہ ہے کہ لڑکے نے سب سے پہلے شاہد آفریدی کو السلام علیکم کہا جس کا جواب آفریدی نے بھی خوشی سے دیا۔