پاکستان کا سفر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں ختم ہوا،سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں پہنچنا نصیب میں نہیں تھا۔
پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی جن سے گذشتہ ہونے والے میچ میں اہم ترین ترین کیچ ڈراپ ہوا وہ لمحات ان کے لیے یقینا دردناک تھے۔ میچ ختم ہونے کے بعد حسن علی اہنے اعصاب پر قابو نہ پاسکے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا بنایا گیا بائیو سکیور ببل ختم ہوا۔
بائیو سکیور ببل ختم ہونے پر قومی کھلاڑی نے ہوٹل کی لابی میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔لیکن حسن علی لابی سے باہر نہ آئے، شائقین اور میڈیا کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔
دوسری جانب کرکٹرحارث رؤف اورشاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے گفتگو کی۔ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ جو چاہتے تھے وہ نہیں ہوسکا، مگر ٹیم نے جان لڑائی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا نے شکست دی۔