میں 10 سال کی تھی، تب سے شاہد آفریدی کو پسند کرتی ہوں ۔۔ جانیے ان مشہور بھارتی اداکاراؤں کے بارے میں جو شاہد آفریدی کے لیے دعا گو رہتی ہیں

image

شاہد آفریدی پاکستانی کرکٹ کے وہ کھلاڑی ہیں جن پر کئی بھارتی اداکارائیں فدا ہیں۔ اگرچہ شاہد آفریدی شادی شدہ ہیں مگر سوشل میڈیا پر ان کی اور ایک مشہور بھارتی اداکارہ کی شادی کی افواہ بھی سرگرم تھی۔ جو کہ بھارتی سوشل میڈیا پر چرچہ میں تھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان بھارتی اداکاراؤں کے بارے میں بتایں گے جو کہ شاہد آفریدی کو پسند کرتی ہیں۔

زرین خان:

مشہور بھارتی اداکارہ زرین خان شاہد آفریدی کو بے حد پسند کرتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں زرین خان کا کہنا تھا کہ میں 10 سال کی تھی، اس وقت سے شاہد آفریدی کو پسند کرتی ہوں، انہیں کھیلتے دیکھ کر جوان ہوئی ہوں۔ لیکن زرین خان کو لے کر بھارتی سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی سے متعلق ٹرینڈز چل رہے تھے۔ جس کی وجہ سے زرین نے ٹوئیٹ کر کے ان تمام غلط فہمیوں کو دور کر دیا۔ زرین خان آفریدی کے میچز میں انہیں سپورٹ کرتی ہیں اور ان کی جیت پر انہیں مبارک باد بھی دیتی ہیں۔

یامی گوتم:

یامی گوتم بھارت کی نامور اداکارہ رہ چکی ہیں، شادی کے بعد سے انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری سے دوری اختیار کر لی ہے، لیکن یامی نے ایک فلم پاکستانی گلوکار علی ظفر کے ساتھ بھی کی تھی۔ اسی فلم کی پروموشن کے وقت ایک اںٹرویو میں علی ظفر نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ یامی گوتم شاہد آفریدی کو پسند کرتی ہیں۔ اپنے انٹرویو میں یامی نے کہا کہ میں عام طور پر کرکٹ کو نہیں دیکھتی ہوں مگر شاہد آفریدی مجھے پسند ہیں۔

سوارا بھاسکر:

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی آفریدی کی مداح ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سوارا کا کہنا تھا کہ مجھے شاہد آفریدی بے حد پسند ہیں۔ شاہد آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوارا بھاسکر پھولے نہیں سما رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے بچپن کے کرش ہیں۔ میں انہیں بچپن سے جانتی ہوں، جبکہ ان کی بیٹنگ کا انداز بھی سوارا کو پسند ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts