جہاز کو کوڑے دان میں تبدیل کردیا، انتظامیہ کہاں ہے؟ مسافروں نے پی آئی اے کے طیارے کو کچرا دان بنا دیا، تصاویر وائرل

image

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے جہاز میں مسافروں نے کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگادئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چارٹرڈ طیاروں کی صفائی پر سوالات اٹھ گئے ، مسافروں کی جانب سے طیارے میں صفائی ستھرائی کی خلاف ورزی پر عملہ اور انتظامیہ نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔

پی-کے 9785 کے مسافروں نے مبینہ طور پر پی آئی اے کے طیارے کو کوڑے دان میں تبدیل کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے جہاز کے فرش پر بچا ہوا سامان پھینک دیا تھا۔

عملے کو سیٹوں اور فرش پر پڑے کچرے کو اچھی طرح صاف کرنا پڑا۔

قومی ائیرلائن کی جانب سے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ سفر کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

مزید برآں، پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لندن سے واپس آنے والی پرواز صفائی میں وقت لگنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

فلائٹ پی کے 9785 سے کچرے کے ڈھیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.