اسلام آباد مارچ کے پیش نظر لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز

image

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے پیش نظر لاہور پولیس نے پارٹی کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 29 افراد کو 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے جبکہ پارٹی کے 37 متحرک کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کی نظر بندی تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے جبکہ چار مقامی رہنماؤں کو 9 مئی سے متعلق مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد مارچ کے تناظر میں امن و امان برقرار رکھنے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ کارروائیوں کے لیے پہلے سے مرتب فہرستوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US