جہاز اکثر ائیر پورٹ کے گِرد چکر کیوں لگاتا ہے؟ جانیئے اس سے متعلق حیرت انگیز معلومات

image

جہاز اُڑتا ہے لینڈ کرتا ہے یہ تو سب جانتے ہیں لیکن اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ جہاز ائیر پورٹ کے اردگرد چکر لگاتا ہے، کیا آپ میں سے کسی نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

آخر جہاز پرواز کر کے آنے کے بعد ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بجائے اس کے گرد گول گوک چکر کیوں لگانے لگتا ہے؟ اگر نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں ہمیشہ کی طرح آج پھر ہم آپ کو جہاز سے جُڑی یہ معلومات بھی فراہم کریں گے۔

جہاز ائیر پورٹ کے گِرد چکر کیوں لگاتا ہے؟

دراصل جب کبھی ائیر پورٹ پر رن وے مصروف ہو اور اسی دوران کوئی جہاز لینڈنگ کے لئے آ پہنچے تو ٹریفک کنڑول یونٹ اسے لینڈ کرنے سے کچھ دیر کے لئے روکتا ہے جس وجہ سے اسے ہوائی اڑے کے اوپر ہی چکر لگانے پڑتے ہیں۔

رن وے کے مصروف ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، اکثر رن وے پر کوئی جانور آ جاتا ہے کیونکہ ائیر پورٹ غیر گنجان آباد علاقے میں ہوتا ہے اور جانور یہاں تک کسی نہ کسی طرح پہنچ جاتے ہیں۔

یا پھر ائیر پورٹ پر جہازوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے جس کی سے مزید کسی جہاز کو لینڈ نہیں کروایا جاتا۔

علاوہ ازیں موسم کی خرابی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے بھی جہاز کو لینڈگ میں مسئلہ ہو سکتا ہے اس لئے بھی یہ ائیر پورٹ کے گِرد چکر لگاتا ہے اور جیسے ہی ہوا کے دباؤ میں کمی آتی ہے تو جہاز لینڈ کر لیتا ہے۔

تو دوستوں کیسی لگی آپ کو ہماری یہ معلومات ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.