لیسکو میں خراب بجلی میٹرز بروقت تبدیل نہ کرنے پر وزارتِ توانائی نے لیسکو چیف اور بورڈ ممبران کی سرزنش کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔
وزارتِ توانائی نے لیسکو کو ہدایت کی ہے کہ تمام خراب میٹرز 15 روز کے اندر بلا معاوضہ تبدیل کیے جائیں۔ وزارتِ توانائی کے مطابق ستمبر کے بعد سے خراب میٹرز کی تبدیلی نہیں کی جا رہی تھی، جس پر لیسکو سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
وزارت نے واضح کیا کہ صارفین کو کسی بھی قسم کی فیس کے بغیر میٹرز تبدیل کیے جائیں اور اس غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ کارروائی کی تفصیلات سے وزارتِ توانائی کو آگاہ کیا جائے۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایسی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔