خیبر پختونخوا کی تحصیل ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا جو صبح 6 بجے سے نافذ العمل ہے۔
کرفیو کی وجہ سے اپر وزیرستان تک جانے والے تمام راستے بند رہیں گے، اس دوران ہر قسم نقل و حرکت بند رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر تنویر خٹک کی سفارش پر محکمہ داخلہ قبائلی امور خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا، اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ جنڈولہ میں شام 6 بجے تک کرفیو نافذ العمل رہے گا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کوڑ فورٹ سے جنڈولہ اپر وزیرستان تک تمام راستے بند ہوں گے اور ٹریفک معطل رہے گی، جبکہ کرفیو کے دوران تمام مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔