انڈے کی زردی پیلے رنگ کے بجائے کالے رنگ کی نکل آئی ۔۔ شہری نے پھر کیا کیا؟ دیکھیے حیرت انگیز ویڈیو

image

اگر آپ انڈا کھانے کے/ کی شوقین ہیں اور کچن میں انڈا توڑتے وقت اس کی زردی کا رنگ پیلے کے بجائے کالا نکل آئے تو ہوسکتا ہے وہ دیکھ کر آپ کو جھٹکا لگے۔

لیکن انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں دیکھا گیا کہ انڈا توڑنے کے بعد اس کے اندر سے کالی زردی نکل آئی۔

ویڈیو چین کی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک چینی شہری نے ناشتے کے لیے 'ہنس' کا انڈا توڑ کر پیالے میں نکالا۔

جب ایسا ہوا تو چینی شہری نے انڈے کی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی اور شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں کہ یہ انڈے ایک سرمئی (گرے) ہنس نے دیئے ہیں۔

چینی شہری نے انڈے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ یہ انڈے ایک سرمئی ہنس نے دئیے ہیں جس کی زردی کالے رنگ کی ہے جب کہ دیگر ہنس کے انڈوں کی زردی پیلے رنگ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاہ زردی کے علاوہ ان انڈوں میں اور کوئی چیز غیرمعمولی نہیں جب کہ سفیدی اور خوشبو بھی بالکل ٹھیک ہے جیسے پیلے رنگ کی زردی کی ہوتی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.