یہ شاہی خاندان میں رہنے کے قابل نہیں تھیں ۔۔ ملکہ اپنی بہو میگھان سے اتنی نفرت کیوں کرتی تھی؟ جانیے

image

ملکہ الزبتھ اپنے شاہانہ انداز اور روایتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آج کے جدید زمانے میں بھی وہ کچھ ایسی روایتوں پر عمل پیرا ہیں، جنہیں سوچ کر بھی حیرت ہوتی ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ ملکہ الزبتھ سابق شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھان کو پسند کیوں نہیں کرتی تھیں۔ میگھان مارکل ہیری کو بے انتہا چاہتی ہیں مگر وہ برطانوی بادشاہت کے بے جا سختیوں اور پابندیوں کو اکثر نہیں مانتی تھیں، یہی وجہ تھی کہ ملکہ الزبتھ انہیں پسند نہیں کرتی تھیں۔

شادی کا دن:

سابق شہزادے ہیری اور میگھان نے سب سے بڑی روایت جو توڑی وہ تھی شادی کے دن کی۔ یعنی برطانوی شاہی خاندان کے مطابق شاہی خاندان میں شادی ہفتہ اور اتوار کے علاوہ کسی بھی دن کی جا سکتی ہے۔ مگر ہیری اور میگھان کی شادی ہفتہ کے روز ہوئی۔ ہیری اور میگھان نے شادی کے دن ہی شاہی خاندان کی سب سے بڑی روایت کو توڑ دیا۔

میگزین کو انٹرویو:

عام طور پر شاہی خاندان کا حصہ بننے والی خواتین بلا اجازت میگزین یا میڈیا کو انٹرویو نہیں دیتی ہیں مگر میگھان مارکل نے میگزین کو انٹرویو بھی دیا اور ہیری کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا جسے شاہی محل میں بری نگاہ سے دیکھا گیا تھا۔

شاہی جوڑا عوامی مقام پر ہاتھ نہیں پکڑ سکتا:

میگھان اور ہیری نے اس روایت کو بھی توڑ دیا، شاہی خاندان کی روایت ہے کہ عوامی مقام پر شاہی جوڑا ایک دوسرے کا ہاتھ نہیں تھام سکتا ہے، مگر ہیری اور میگھان نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، جیسے وہ دکھا رہے ہوں کہ جو کرنا ہے کرلو، ہم تو ایسے ہی رہیں گے۔

پہلے سے شادی شدہ:

چونکہ میگھان ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں، یہ ایک بڑی وجہ تھی کہ شاہی خاندان انہیں قبول کرنے پر تیار نہیں تھا۔ شاہی خاندان کی روایت ہے کہ کسی بھی طلاق یافتہ لڑکی یا لڑکے کو شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔ اس سے پہلے شہزادی مارگیریٹ نے بھی شاہی خاندان کے اصولوں کی وجہ سے ایک طلاق یافتہ دوست کو چھوڑ دیا تھا۔

میگھان کا تعلق برطانیہ کے چرچ سے نہیں ہے:

برطانوی شاہی خاندان کی روایت ہے کہ شاہی خاندان کے ہر فرد کا تعلق برطانیہ کے چرچ سے ہونا لازمی ہے۔ مگر چونکہ میگھان کا تعلق برطانیہ کے چرچ سے نہیں تھا اسی لیے انہیں قبول نہیں کیا جا رہا تھا۔

قیمتی پتھر کے بجائے ہیرے کی انگوٹھی:

برطانوی شاہی خاندان کی یہ بھی منفرد روایت ہے کہ منگنی کی انگوٹھی میں قیمتی پتھر ہونا ضروری ہے۔ چاہے پھر روبی ہو یا سفیر۔ شہزادی ڈیانا کو بھی سفیر کی انگوٹھی پہنائی گئی تھی۔ جبکہ روبی کی انگوٹھی شہزادی مارگیریٹ کو۔ لیکن میگھان نے یہ روایت بھی توڑ دی اور اپنی منگنی میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی تھی۔

ایک عام لڑکی:

شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی عام لڑکی نہیں ہوتی، وہ ایک اہم عہدہ رکھتی ہے۔ جس طرح کیٹ مڈلٹن ہیں، وہ ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جو کہ برطانیہ کی ہائی سوشل کلاس سے تعلق رکھتا ہے۔ لیکن میگھان ایک اداکارہ رہ چکی ہیں، لوگ انہیں اداکارہ کے طور پر ہی دیکھتے ہیں۔ وہ ایک عام لڑکی ہی ہیں۔ اس طرح انہیں شاہی خاندان میں وہ مقام نہیں ملا جو بہو کو ملنا چاہیے تھا۔ یہ تھیں وہ وجوہات جن کی بنا پر ملکہ الزبتھ میگھان کو پسند نہیں کرتیں، لیکن میڈیا اور عوام کی نظروں میں اس طرح بناوٹی انداز اپناتی ہیں کہ ان دونوں جیسا مضبوط رشتہ کسی کا نہیں ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.