فرعون کی لاش کے ساتھ میوزیم میں قبر سے ملنے والے خزانے میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں؟ جانیے دلچسپ معلومات

image

مصر اور فرعون یہ دونوں لفظ عام طور پر ایک دوسرے کی ترجمانی کرتے ہیں، مصر سے ہم اندازہ لگا لیتے ہیں کہ فرعون کا تعلق مصر سے تھا، اسی طرح فرعون کا جب نام لیا جاتا ہے تو قدیم مصر کا خیال ذہن میں آتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو مصر کے میوزیم سے متعلق بتائیں گے جہاں فرعون کی ممی موجود ہے اور مصر کے فرعون کے زیر استمعال چیزوں کے بارے میں۔

زبیر ریاض کے نام سے فیس بک پر موجود اس پیج پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں مصر کے اس میوزیم کی سیر کرائی گئی جہاں فرعون کی ممی کو رکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو کی شروعات میں ان دونوں فرعون یویا اور ثویا کی تصاویر بھی دکھائی گئیں جن کی ممی یہاں رکھی گئی ہے، تصویر میں دونوں فرعون کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد میوزیم میں رکھی دیگر چیزوں کی طرف لے جایا گیا۔ فرعون کی ممی کو ایک ایسے دیوہیکل تابوت میں رکھا جاتا تھا، جس میں کئی چیزیں بھی رکھی جا سکتی ہیں، اسی لیے اس تابوت میں فرعون کی ممی کے ساتھ ساتھ دیگر چیزیں بھی رکھی جاتی تھیں۔
اس میوزیم میں فرعون کی ممی کے تابوت سے صندوقیں بھی برآمد کی گئیں۔ ان صندوقوں میں فرعون کی زیر استعمال چیزیں اور سونا موجود تھا۔ صندوقیں بھی اس قدر کشادہ تھی، کہ اس میں کئی چیزیں سما جا سکتی ہیں۔ اس میوزیم میں فرعون کی لاش جس تابوت میں رکھی جاتی تھی وہ بھی رکھا گیا ہے۔ ایک تابوت کالے رنگ کا ہے جبکہ دوسرا تابوت سونے کا بنا ہوا ہے۔ دونوں تابوت اتنے بڑے ہیں کہ ایک شخص اسے اٹھا ہی نہیں پائے۔ میوزیم میں فرعون کے مجسمے بھی موجود ہیں جو کہ عین ممکن ہے تابوت میں سے ہی نکلے ہوں۔
فرعون کی ممی کو تین تابوت کے تہہ میں رکھا گیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تابوت کھلا ہوا ہے اور فرعون کی ممی اس میں موجود ہے۔ ممی اس وقت بھی اسی طرح رکھی ہوئی ہے جیسے کہ وہ قدیم زمانے میں تھی۔ ممی کے سر کے بال کو اگر دیکھا جائے تو وہ اب بھی اسی حالت میں موجود ہے، دانت بھی موجود ہیں اور آںکھیں بھی۔ اس ممی کو مصالحہ لگا کر رکھا گیا ہے۔ جبکہ پاؤں میں آج بھی وہی کڑے پہنے ہوئے ہیں جو کہ اپنی زندگی میں پہنا کرتے تھے۔ ایک پاؤں کی انگلیاں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں۔
فرعون کی ممی کو لوہے کی چوڑیوں میں رکھا گیا تھا جس میں ایک بڑی لوہے کی راڈ لگی ہوئی تھی۔ یہ چوڑیاں اور راڈ سونے کی بنی ہوئی ہے۔
اس میوزیم میں فرعون کے زیر استعمال بیڈ بھی موجود ہے۔ یہ بیڈ لکڑی کا بنا ہوا ہے، یہ بیڈ آج کل باآسانی دستیاب ہے مگر اس زمانے میں صرف فرعون ہی کے پاس ہوا کرتا تھا۔ فرعون کی ممی کو ماسک پہنائے گئے یہ ماسک عام طور پر فرعون کو دنیا بھر میں چہرہ بنے ہوئے ہیں۔ یہی ماسک جو کہ لوہے کے بنے ہیں اس میوزیم میں موجود ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.