پاکستان میں شمالی علاقہ جات میں بہت زیادہ سردی ہوتی ہے
جس کی وجہ سے ان علاقوں میں جانا ذرا مشکل ہو جاتا ہے مگر سیاحت کے گروید لوگ اس موسم کو انجوائے کرنے ناران، کاغان، سوات اور گلگت بلتستان کا رُخ ضرور کرتے ہیں۔ سردی میں یہاں درجہ حرارت منفی میں ہو جاتا ہے اور پارہ انجماد سے بھی گر جاتا ہے۔ لیکن گرما پانی کا ایک ایسا چشمہ بھی پاکستان میں موجود ہے جس کے اطراف اتنی ٹھنڈ ہوتی ہے مگر اس کا پانی بہت گرم ہوتا ہے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں اس ویڈیو میں زنیر قادری بتا رہے ہیں کہ پانی اتنا گرم ہے کہ انڈے اس میں ابل رہے ہیں اور ان انڈوں کو پانی سے نکالنے کے لئے کسی چمچ یا لکڑی کی ضرورت ہے، پانی میں ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا۔ مقامی لوگ بتاتے ہیں کہ چترال میں موجود یہ چشمہ بہت سی بیماریوں سے شفاء بھی دیتا ہے، لوگ دور دور سے اس گرم پانی میں ہاتھ پاؤں دھونے آتے ہیں۔ لیکن اس بات کا اب تک کوئی سائنسی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔