پاکستان میں رمضان اور عید کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

image

سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدین کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

ان کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر یکم رمضان 19 فروری کو متوقع ہے۔ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس حساب سے عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔

عید الاضحیٰ کے حوالے سے خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے جس کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی کو متوقع ہے۔

یہ پیشگوئیاں عوام اور مذہبی اداروں کے لیے اہم رہنمائی فراہم کریں گی تاکہ رمضان اور عید کی تقریبات منصوبہ بندی کے مطابق کی جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US