لاہور: نجی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم طالبہ کا مبینہ اقدام خودکشی

image

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی فرسٹ ایئر کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق طالبہ کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، جو شیخوپورہ کی رہائشی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے نتیجے میں طالبہ شدید زخمی ہو گئی، جس کے جبڑے، ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگوں کو سنگین نقصان پہنچا ہے، جبکہ پھیپھڑے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

طالبہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے محرکات جاننے کے لیے متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US