خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ایکسائز کی خصوصی کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اسپیشل اسکواڈ نے گاڑی سے 12.5 من چرس برآمد کی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد نعیم خان کے نام سے ہوئی ہے۔ محکمہ ایکسائز نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ ایکسائز خیبر میں تفتیش شروع کر دی ہے۔
وزیر ایکسائز سید فخر جہان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے انسدادِ منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔