وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت دھمکی دے دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ڈیلسی روڈریگز نے درست طرزِ عمل اختیار نہ کیا تو انہیں صدر نکولس مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
واضح رہے کہ ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم کے تحت وینزویلا کی صدارتی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صدر نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
ڈیلسی روڈریگز کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے واحد اور جائز صدر نکولس مادورو ہی ہیں اور وینزویلا کسی بھی صورت کسی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔ ان بیانات کے بعد امریکا اور وینزویلا کے تعلقات میں مزید تناؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔